امانت کا ادا نہ کرنا
سوال
ایک شخص زید کو ایک چیز اس لئے دیتا ہے کہ وہ عمر کے پاس پہنچا دے، اور زید ایک مجمع میں باوثوق وعدہ کرتا ہے، کہ میں ضرور پہنچا دوں گا، اور پھر باوجود سخت تقاضہ کرنے کے وہ انکار کرتا ہے، اور دینے والے کو بھی واپس نہیں کرتا، تو کیا زید شرعاً متدین وامین کہلانے کا مستحق ہے، اور اسے قومی، ملی پیشوا یا کارکن بنایا جا سکتا ہے؟
جواب
سوال بہت مجمل ہے، بہتر تھا کہ زید کا بیان بھی ہمراہ ہوتا تاکہ معلوم ہوتا کہ اس کے وہ امانت نہ پہنچانے اور نہ واپس کرنے کی کیا وجہ ہے، کہیں وہ شئے زید کی ملک تو نہیں، جو کسی طرح عمر یا حوالہ کرنے والے کے پاس پہنچ گئی تھی، اب جبکہ زید کے قبضہ میں آ گئی، تو دینے سے انکار کر دیا، بلکہ جس قدر سوال ہے اس کا جواب ظاہر ہے، اس میں کیا تردد ہے، جس کو دریافت کرنا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔