امانت مسجد چوری ہو جائے تو ضمان کا حکم
سوال
ایک شخص کے پاس مسجد کی امانت رکھی ہوئی تھی، جو چوری ہو گئی، کچھ چوری واپس آ گئی، اس نے مسجد کی امانت کچھ دیدی، کچھ نہیں دی، جو امانت باقی رہ گئی تھی، اس کو دینا لازم ہے، یا نہیں، یہ آدمی شریعت کا پابند نہیں؟
جواب
اگر امانت کو اپنے مال میں مخلوط کر کے رکھا تھا تو پوری امانت کو اس سے لینا چاہئے، اگر الگ رکھا تھا اور باوجود پوری حفاظت کے وہ چوری ہوگئی، تو اس سے پوری لینے کا حق نہیں، جتنی واپس آ گئی وہ لے لی جائے۔ تنبیہ: جو شخص شریعت کا پابند نہ ہو اس کے پاس مسجد کی امانت رکھنا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔