بیع قطعی کرنے کے بعد معینہ مدت میں واپس کرنے کی درخواست کرنا
سوال
زید اپنی جائداد بکر کے حق میں بیع قطعی کرتا ہے، اور زید بکر سے یہ درخواست کرتا ہے کہ بکر زید کو یہ رعایت دیدے کہ وہ عرصہ معینہ میں فریقین میں اگر زید روپیہ ادا کر دے تو بکر زید کو جائداد واپس کر دے آیا یہ بیع شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر بیعنامہ میں یا مجلس عقد میں بطور شرط یا بطور وعدہ واپسی کا کوئی ذکر نہیں آیا بلکہ جس طرح اور لوگ شب و روز بیع و شراء کرتے ہیں، اسی طرح زید و بکر نے بھی بیع و شراء کر لی پھر کسی دوسری مجلس میں دوسرے وقت زید نے بکر سے اس رعایت کی درخواست کر لی اور بکر نے اس کو منظور کر لیا تو شرعاً یہ بیع درست ہو گئی ہے اب زید کو قانوناً مطالبہ واپسی کا کوئی حق باقی نہیں رہا، وہ کسی طرح بکر…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔