زمین کم قیمت میں واپس کرنے کا وعدہ کر کے بعد میں انکار کرنا
سوال
زید نے دس پندرہ آدمیوں کے سامنے یہ اقرار کیا کہ میں تمہاری زمین دو ہزار کم میں واپس کردوں گا، کیونکہ اس نے کچھ روپیہ کے بدلہ میں عمر کی زمین لے رکھی تھی، اور مدت کوئی متعین نہیں تھی، یہ اقرار تھا کہ جب تو چاہے واپس لے سکتا ہے، اب عمر کے پاس پیسہ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی زمین کو واپس لے، اب زید انکار کرتا ہے، زمین واپس نہیں کرتا ہے، تو زید کا یہ قبضہ کیسا ہے؟
جواب
اگر زید نے وہ زمین رہن رکھی تھی تو اس کو اس زمین سے نفع حاصل کرنا اور اس کی پیداوار لینا جائز نہیں تھا نیز دو ہزار کم کی شرط بھی بیکار اور غیر معتبر تھی، اس کو حق تھا کہ اپنا پورا قرض وصول کر کے زمین واپس کر دیتا، اور اب لازم ہے کہ زمین واپس کر دے لیکن اگر زمین خریدی تھی، اور اس میں یہ شرط تھی کہ دو ہزار کم میں واپس کرے گا، یہ بیع فاسد تھی، اس کا فسخ کرنا لازم ہے اگر بیع میں…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔