الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

متعینہ وقت پر مسلم فیہ ادانہ کرنے کی صورت میں بیع سلم کا حکم

سوال

زید نے عمر کو کچھ روپیہ دیا اس شرط پر کہ وہ زید کو فصل خریف کے موقع پر فی روپیہ چار کلو کے حساب سے دھان دیگا، اتفاق سے عمر کے پاس اتنا دھان نہیں ہوا کہ وہ زید کو دے سکے، اب زید نے عمر سے کہا میرا وہ روپیہ جو پہلے دے چکا ہوں اور آج کے حساب سے جو قیمت بچتی ہے ان سب کا آئندہ فصل کے موقع پر دھان لونگا، تو کیا متعاقدین کی مذکورہ صورت کے ساتھ بیع و شراء کرنا جائز ہے؟

جواب

اس طرح اب معاملہ جائز نہیں، روپیہ دیتے وقت جو معاملہ کیا تھا اس کی پابندی لازم ہے یا جس قدر رو پیہ دیا تھا، معاملہ فسخ کر کے وہ روپیہ واپس کر دیا جائے۔ کذافی الدر المختار۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو