گھڑی کی چڑیا کی بیع
سوال
مستفتی نے جواب سابق ۱۹۷ کا حوالہ دیا ہے کہ میری سمجھ میں نہیں آیا، اور اسی پر مزید سوالات مرتب کر کے ان کی وضاحت طلب کی ہے۔ (۱) ایسی گھڑی کا بنانا اور فروخت کرنا اور استعمال کرنا سب کا ایک ہی حکم ہے یا فرق ہے؟ (۲) اگر سب کا ایک ہی حکم ہے تو قبیح و مذموم کا لفظ جو استعمال کیا گیا ہے، یہ مکروہ کا درجہ رکھتا ہے، یا قطعی حرام کا؟ برائے مہربانی ذرا صاف تحریر فرمائیں؟
جواب
جواب سابق میں جاندار کی تصویر ہونے کی بناء پر تصویر بنانے کو ناجائز لکھا ہے جس کے معنی حرام کے ہیں، استعمال کرنے کو قبیح و مذموم لکھا ہے، جس کے معنی مکروہ کے ہیں، استعمال خواه فروخت کرنے کی صورت میں ہو یا پاس رکھنے کی صورت میں مال متقوم ہونے کی وجہ سے بیع کو باطل نہیں کہا جائے گا بلکہ بیع درست ہوگی، یعنی بدلین پر متعاقدین کی ملک حاصل ہو جائے گی، تصویر ذی روح ہونے کی بناء پر اس…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔