پیشگی قیمت دے کر تھوڑا تھوڑ ا مبیع کو وصول کرنا
سوال
ہماری طرف جن کی گائے بھینس دودھ دیتی ہیں وہ دودھ باندھ دیتے ہیں، اور ماہ بماہ قیمت کا حساب کر لیتے ہیں، بعض غریب و ضرورت مند کچھ رقم پیشگی لے لیتے ہیں، اور دودھ میں حساب وضع ہوتا رہتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟
جواب
دودھ دے کر ماہ بماہ قیمت لیتے رہنا تو درست ہے، مگر پیشگی روپیہ دے کر دودھ لینے دینے میں کراہت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔