زمین وغیرہ کی بیع میں واپسی کی شرط
سوال
کھیت زمین مکانات اور نسبی ملکیت پر جو بیع نامہ لکھواتے ہیں یہ کیسے ہیں جائز ہے یا نا جائز، اس کے علاوہ اس میں حد متعین بھی کرتے ہیں، یہ جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
بیع کا حاصل یہ ہے کہ اپنی مملوکہ شئی بعوض قیمت اپنی ملک سے نکال کر ہمیشہ کے لئے دوسروں کو دیدی جائے، خواہ زمین ہو یا مکان دوکان وغیرہ کچھ ہو پھر اس ملک کی بناء پر کوئی حق امتیاز باقی نہ رکھا جائے، پھر نہ اس میں واپسی کی شرط کی جائے، نہ کوئی حد مقرر کی جائے، اس کے علاوہ جو صورت ہو اس کو صاف صاف لکھ کر اس کا حکم دریافت کریں؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔