بیع بشرط اقاله
سوال
زید نے تقریباً پانچ بیگہ زمین آبادی کے متصل اس شرط پر خریدی کہ جب تک تم یہاں رہو اس وقت تک زمین میں جو چاہو بناؤ، اور تم جب جانا چاہو تو اپنی قیمت واپس لے کر ہماری زمین واپس کر دو، زید نے اس زمین میں رہنے کا مکان اور نماز پڑھنے کا چبوترہ بنایا جس پر وہ با ضابطہ باجماعت نماز پڑھتا ہے، اب وہاں سے وہ جانا چاہتا ہے، تو کیا شرط کے مطابق قیمت واپس لیکر زمین واپس کرنا اور زمین دار کا چبوترہ توڑ کر رہائش کا مکان بنانا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
اس شرط پرخرید وفروخت کرنا نا جائز ہے، اس سے بیع فاسد ہوئی،جس کا فسخ کرنا واجب ہے، قیمت واپس لیکر زمین بائع کے حوالے کر دے پھر وہ اپنی زمین میں جو چاہے کرے، بیع فاسد کے ذریعہ زمین حاصل کر کے نماز کیلئے چبوترہ بنایا ہے وہ مسجد شرعی نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔