الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیع فاسد کو صحیح کرنے کی صورت

سوال

زید نے بکر سے سو کروے رس خریدا فی کر وہ ۱۵ من کا ہوتا ہے، خریدتے وقت زید نے بکر سے یہ شرط طے کی کہ اگر آپ نے رس سوکرووں سے کم دیا تو میں فی کروہ پچیس روپیہ لونگا، سوکروؤں سے جتنے بھی کم ہوں گے، خواہ ایک کر وہ کم ہو پچیس کے حساب سے وصول کرونگا، بکر نے شرط زید کی منظور کر لی لیکن بکر نے ۹۰ کروے رس دیا، شرط سوکرووں کی تھی، دس کروے کم آئے شرط کے مطابق فی کروہ کمی پر ۲۵ روپیہ کے حساب سے ڈھائی سو ہوئے زید کو بکر سے یہ قیمت لینا جائز ہے یا نہیں، از روئے شرع تحریر فرمادیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے؟

جواب

اس شرط پر خرید و فروخت کرنا منع ہے، اس سے بیع فاسد ہو جاتی ہے، زید کو چاہئے کہ یہ ڈھائی سو روپیہ بکر سے نہ لے تا کہ شرط فاسد ختم ہو کر بیچ صحیح ہو جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو