مجلس شہادت
سوال
(۱) اگر زید ایام محرم میں یا غیر ایام محرم میں اپنے گھر میں سادگی کے ساتھ بیٹھ کر اور آٹھ سات آدمی اور بلا کر معتبر اور مستند شہادت کی صحیح روایات پڑھے اور جس میں نوحہ و مرثیہ وغیرہ نہ ہوں اور اشعار جو کہ خلاف شرع ہیں، نہ ہوں تو ایسی مجلس کا قائم کرنا درست ہے یا نہیں؟ (۲) ایام محرم میں جو عوام میں مجلس شہادت پڑھی جاتی ہے اس میں شریک ہونا درست ہے یا نہیں؟ (۳)
جواب
(۱) ایام محرم میں نا جائز ہے غیر ایام محرم میں اگر حصول برکت مقصود ہو تو اولاً دیگر اکابر صحابہ کرام شیخین وختنین کا ذکر کیا جاوے، پھر حضرت امام حسین کا صحیح صحیح تذکرہ کیا جائے اور اظہار حزن و غم کے لئے مجلس منعقد کرنا بالکل نا جائز ہے خواہ محرم میں خواہ پھر کبھی۔ (۲) یہ روافض کا شعار اور نا جائز ہے اس میں شرکت ممنوع ہے۔ (۳)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔