الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قوالی

سوال

بعض لوگ جو اپنے کو سلسلہ چشتیہ سے وابستہ بتاتے ہیں،ان کے یہاں ڈھولک اور ہامونیم کے ساتھ بڑے زوروں پر قوالی ہوتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ چونکہ خواجہ اجمیری نے قوالی سنی ہے، اسلئے ہم بھی سنتے ہیں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ قوالی چشتیت کا اہم ترین جزو ہے، اس کے بغیر چشتیت نا تمام رہتی ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعی خواجہ اجمیری نے ساز والی قوالی سنی ہے یا اس کی اجازت دی ہے؟ شریعت کی رو سے قوالی کا کیا حکم ہے؟

جواب

ڈھولک ہارمونیم وغیرہ کسی قسم کے ساز کے ساتھ محفل منعقد کرنا شرعاً جائز نہیں، چشتیت کی آڑ بھی کارآمد نہیں، حضرت خواجہ اجمیری کی طرف اس کی نسبت کسی سند صحیح کے ساتھ ثابت نہیں، نیز جس چیز کو حضور ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف صاف منع فرمادیا ہو اس کو کوئی جائز نہیں کر سکتا، بزرگان دین رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا خود بھی اتباع کرتے ہیں، اور دوسروں کو بھی اتباع کی تلقین کرتے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو