ایصال ثواب کیلئے تاریخ ودن کی تعیین
سوال
ایصال ثواب کیلئے تاریخ ودن ووقت ومہینہ کی تعیین وتحقیق کو مکروہ وممنوع بتایا گیا ہے، مگر ثبوت میں کوئی حدیث صریح نقل نہیں فرمائی گئی، تفسیر کبیر و تفسیر در منثور وغیرہ میں یہ حدیث نقل کی ہے، کہ حضور اقدس (ﷺ) قبور شہداء پر ہر سال پہلے دن کو تشریف لے جاتے تھے، اور ان کیلئے دعاء فرماتے تھے، مشکوۃ شریف میں حدیث ہے کہ والدین کی قبر کی زیارت جمعہ کے روز کرنی چاہئے، چنانچہ زیارت کے سلسلہ میں فاتحہ بھی پڑھی جاتی ہے، اور ایصال ثواب بھی کیا جاتا ہے، اور اس بارہ میں کوئی حدیث نہیں پائی جاتی ہے، کہ بلا تعیین وتحقیق کے ثواب…
جواب
جس شئی کی تعیین وتخصیص شارع سے جس درجہ میں منقول ہے اس کا انکار نہیں اور جس شی کی منقول نہیں جیسے، تیجہ، چالیسواں، وغیرہ اس کی تعیین وتخصیص اپنی طرف سے کرنا بدعت ممنوعہ اور مداخلت فی الدین اور تقید مطلق ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔