روضہ اقدس اور مزارات صحابہ پر قرآن خوانی
سوال
کیا حضور اقدس ﷺ اور صحابہ کرام کے مزاروں پر بھی قرآن خوانی ہوتی ہے یا نہیں؟ جیسا کہ ہندوستان میں اُجرت پر مکانوں اور قبروں پر قرآن خوانی کراتے ہیں، ایسی صورت میں پڑھنے والے کو اور میت کی روح کو کچھ ثواب ملتا ہے یا نہیں؟
جواب
یہ طریقہ ممنوع اور نا جائز ہے، ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی پر اجرت لینا بھی گناہ ہے، اور دینا بھی، اور اس سے ثواب بھی نہیں ملتا۔ (ردالمحتار، ج ۵) قرونِ اولیٰ میں یہ معمول نہیں تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔