مروجہ طریقہ پر ایصال ثواب
سوال
مروجہ فاتحہ جس کا طریقہ یہ ہے کہ کھانا یا مٹھائی رکھ کر کچھ سورتیں اور آیتیں پڑھ کر میت کو ثواب پہنچاتے ہیں، اور بعض طریق میں خاص تاریخیں اور مہینے اور جگہ طعام وغیرہ بھی مخصوص ہے، مثلاً امام جعفر صادقؒ کا کونڈا رجب کی ۲۲ تاریخ کو کیا جاتا ہے، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کورا کونڈا لے کر اس میں کچھ حلوا، کچوری اور دیگر مٹھائیاں بھر کر اور اتنی ہی جگہ لیپ کر جس میں کونڈا آسکے، کونڈے کو اس میں رکھ کر چند احباب کو بلا کر اس کونڈے میں اسی جگہ بٹھلا کر کھلانے کو ضروری سمجھتے ہیں، یا رجب ہی میں بی بی کی صحنک کرتے ہیں،…
جواب
نفس ایصال ثواب بلا التزام تاریخ، دن ہیئت وغیرہ کے قرآن کریم تسبیح، نماز پڑھ کر، روزہ رکھ کر، غرباء کو کھانا، کپڑا، نقد وغیرہ کچھ دے کر جب توفیق ہو شرعاً درست اور نافع ہے اور جو صورتیں سوال میں درج ہیں، وہ بدعت اور نا جائز ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔