نماز کے بعد دعا اور اس پر آمین بالجہر
سوال
ایک امام صاحب نے نماز کے بعد دعا کرانا شروع کی تمام مقتدیوں میں ایک مقتدی نے بآواز بلند اللهم امین کہا اور آخر دعا میں بآواز بلند ”بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِين“ کہا اس پر ایک عالم دین نے کہا کہ یہ بدعت بمبئی والوں کی طرح سے کس نے کی؟ اس طرح بمبئی کے اکثر لوگ کرتے ہیں یہ بدعت ہے۔
جواب
احیانا ایسا کرنے میں مضائقہ نہیں ثابت بھی ہے لیکن التزام کرنا اور جو شخص نہ کرے اس پر ملامت کرنا ممنوع ہے، عامۃً ابتدا اسی طرح ہوتی ہے، پھر اس پر مداومت اور التزام ہو کر ایک گروہ کیلئے شعار کی صورت بنتی ہے غالباً امام صاحب کا مقصود بھی یہی ہوگا، اسی وجہ سے انہوں نے بمبئی سے تشبیہ دی ہوگی، تاہم اب اگر امام صاحب محبت اور نرمی سے تفہیم کر دیں تو امید ہے کہ یہ تفہیم اس دکھ کی دوا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔