جس نے کئی شوہر کئے وہ جنت میں کس کو ملے گی؟
سوال
مومن مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی مومنہ عورتوں کو جنت میں کیا ملے گا اگر خاوند ملے گے تو دنیا والے یا کوئی دوسرے اور جس کی دنیا میں کئی بیویاں تھیں تو پھر سب ملیں گی یا ایک دو اور اگر کسی عورت نے دنیا میں پانچ چھ شوہر کئے تو وہ کون سے شوہر کو ملے گی اور اپنی بیویاں اپنے ہی شوہر کو ملیں گے یا دوسروں کو؟
جواب
مومنہ عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے اگر کسی نے دنیا میں شادی نہ کی ہو تو اس کو اختیار دیا جائے گا۔ کہ جس آدمی کو پسند کرے اس سے ہی اس کا نکاح ہو جائے۔ اگر وہ کسی کو پسند نہ کرے تو حورعین میں سے ایک مرد پیدا کر کے اللہ تعالیٰ نکاح کر دے گا۔ اور جس نے دنیا میں کئی شوہر کئے تھے تو بعض کہتے ہیں کہ ان میں سے جس کو پسند کر لے اسی کو ملے گی اور بعض کہتے ہیں کہ اخیر والے شوہر کو ملے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔