اولاد مشرکین کا حکم
سوال
مشرک وکفار، یہود ونصاری وبت پرست وغیرہ کی جو معصوم اولادیں مر جاتی ہیں کیا وہ بھی جنت میں داخل ہونگی، جیسے کہ مظاہر حق جلد سوم میں ہے کہ بچے معصوم حضرت ابراہیم کے پاس جنت میں جمع رہتے ہیں، اور تفسیر موضح القرآن میں ہے کہ مشرکوں کے بچے جنت میں داخل تو ہوں گے، مگر بطور خدام کے، اور کیا معصوم بچے اپنے والدین کو قیامت کے دن پہنچانیں گے اور جنکے باپ سفر کی حالت میں مرے وہ بچے کیسے پہچانیں گے؟
جواب
ان کے متعلق تعارض دلائل کی وجہ سے امام اعظم نے توقف کیا ہے، بعض کے نزدیک بعض جنت میں جائیں گے، بعض دوزخ میں امام مالک، امام شافعی سے بھی ایسا ہی منقول ہے، امام احمد سے بھی ایک روایت یہی ہے، دوسری روایت میں ہے کہ سب کی نجات ہو جائے گی۔ (کذافی فیض الباری، ص ۶۹۲ / ج ۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔