الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس عورت نے متعدد شوہر کئے وہ کس کو ملے گی؟

سوال

زید یہ کہتا ہے کہ ہم نے سنا ہے کل قیامت میں جبکہ نیک روحیں جنت میں داخل ہو جائیں گی تو دنیا میں جس طرح خاوند اور عورت کا جوڑا تھا ایسے ہی وہاں وہ عورت خاوند کے لئے حوریں بن جاویں گی نیز اگر اس نے دنیا میں تین یا چار نکاح کئے ہوں تو وہ عورت کس کس کے لئے حور بنے گی۔ یا اس صورت میں جبکہ خاوند نے بیوہ کے ساتھ نکاح کیا ہو تو اب یہ عورت کس کے لئے حور بنے گی۔ چونکہ اس نے ایک مرتبہ پہلے ہی نکاح کیا تھا۔ پہلے خاوند کے لئے یا ثانی کے لئے۔ فقط بینوا توجروا

جواب

یہ دنیا کی عورتیں حور نہیں بنیں گی۔ حوریں مستقل ہونگی اور یہ عورتیں مستقل ملیں گی۔ جس عورت نے دنیا میں متعدد شوہر کئے ہیں اس کے متعلق علماء کے دو قول ہیں۔ ایک یہ کہ اخیر شوہر کو ملے گی۔ دوسرا یہ کہ اس کو اختیار دیا جائے گا جس کو وہ پسند کریگی اس کو ملے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو