الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا سب شاعر دوزخ میں جائیں گے

سوال

دوران گفتگو ایک صاحب نے کہا کہ اکثر شاعر جو غلط گوئی کرتے ہیں دوزخ میں جائیں گے، اس پر حکیم شکیل صاحب نے برجستہ فرمایا کہ اگر اکثر شاعر دوزخ میں جائینگے تو حضرت علی اور حضرت عمر بھی دوزخ میں جائیں گے، کیوں کہ وہ بھی شاعر تھے، علماء دین کی اس میں کیا رائے ہے اور اس شخص پر کفر عائد ہوا یا نہیں؟

جواب

شعر تو کلام موزون ہے۔ صحیح ہو تو صحیح ہے، غلط ہو تو غلط ہے، محض وزن کی وجہ سے اس پر جنت، دوزخ کا حکم مرتب نہیں ہوتا، جو شخص عقائد حقہ کے خلاف بات کہے، دین کا اور اہل دین کا مذاق اڑائے، زمین وآسمان کے قلابے ملائے وہ مجرم ہے (اور شعر بکثرت ایسے ہی ہوتے ہیں)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو