الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اصحاب کہف کا کتا جنت میں کیوں جائے گا؟

سوال

اصحاب کہف کا کتا جنت میں کیوں جائے گا؟ کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور مستند حدیث سے ثابت ہے کہ انسانی شکل پا کر جائے گا؟ اور حور وقصور سے متمتع ہوگا؟ اور اگر حدیث شریف میں ہے تو اس حدیث کی سند اور صحت اور کتاب کا حوالہ درکار ہے۔ محبت اور خدمت رفاقت کا اگر یہ انعام ہے تو اسی طرح بے شمار جانوروں نے انبیاء وصلحاء کی محبت کی ہے۔ اس صورت میں بے شمار جانور بہشت میں جانے چاہئیں۔ حضور کا گدھا یافور، اونٹنی قصوی، استوانه حنانہ، یہ بھی انسانی شکل میں جنت میں جانے چاہئیں۔

جواب

شرح الاشباہ والنظائر ص ۳۹۹ میں چند جانوروں کا ذکر ہے کہ یہ جنت میں جائیں گے ان کی خصوصیات کی وجہ فضلِ خداوندی ہے، وہ جس طرح چاہے کرے علت تخریج کر کے ہر چیز کے متعلق قیاس کا یہ محل نہیں ہے۔ استوانه حنانہ کے متعلق حدیث شریف میں جنت جانے کا تذکرہ صاف صاف ہے۔ اس کی تفصیل پوری سند کے ساتھ مسند دارمی میں موجود ہے۔ دیگر کتب حدیث میں بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو