الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شق صدر اور معراج

سوال

جو شخص حضرت نبی اکرم ﷺ کے شق صدر کو باطل کہتا ہے اور آنحضرت ﷺ کی معراج جسمانی کو خواب وخیال سمجھتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شق صدر روایات صحیحہ سے ثابت ہے تفسیر فتح العزیزی، تفسیر الم نشرح، ص ۲۷۵/ ج ۲ میں ہے کہ چار مرتبہ شق صدر ہوا ہے، ابن حبان، حاکم، ابو نعیم، ابن عساکر، عبداللہ بن احمد وغیرہم کی روایات صحیحہ کو استدلال میں پیش کیا ہے لہذا اس کا انکار نا واقفیت یا عناد پر مبنی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو