معارف قرآن کا الہام
سوال
کسی مسلمان بزرگ پر قرآن کریم میں بیان شدہ کسی امر ونہی کا بذریعہ الہام یا کشف اللہ تعالیٰ کی طرف سے تاکیداً دوبارہ ظاہر فرمانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
قرآن کریم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا، اس کے معارف کا کسی بزرگ کے قلب پر بغیر استاذ سے پڑھے منکشف ہو جانا، آج بھی ممکن بلکہ واقع ہے لیکن قرآن پاک کی کسی آیت کے متعلق یہ دعویٰ کرنا کہ یہ وحی مجھ پر نازل ہوئی ہے، اس کا حق حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کو نہیں پہنچتا، جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے وہ غلط دعویٰ کرتا ہے، اس کے لئے شریعت میں بہت سخت حکم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔