الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کلام پاک کی قسم

سوال

ایک خاتون نے کلام پاک کی قسم کھا کر اپنے شوہر سے یہ کہا کہ آج کے دن سے میں کبھی بھی صحبت نہیں کرنے دونگی، اس تاریخ سے آج تک دونوں آپس میں نہ ملے جس کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوتا ہے، اب خاتون اپنے شوہر کو دعوت دیتی ہے، لیکن شوہر اس خاتون سے نفرت کرتا ہے دو بچے بھی ہو چکے ہیں؟

جواب

اگر وہ خاتون اپنے شوہر سے ہم صحبت ہونا چاہتی ہے تو صحبت کی اجازت دیدے بلکہ رغبت دلا کر خود آمادہ کرلے، پھر صحبت کے بعد قسم کا کفارہ ادا کر دے، آئندہ کے لئے دروازہ کھل جائے گا، اور صحبت سے نہ گناہ ہوگا نہ کفارہ قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو دو وقت شکم سیر کھانا کھلائے یا ان کو پہننے کے کپڑے دے، اگر اتنی وسعت نہ ہو تو تین روزے مسلسل رکھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو