الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زکوۃ میں مبیع کی قیمت کم کر دینا

سوال

صاحب نصاب شخص نے ایک غریب آدمی کو کوئی چیز فروخت کی جس کی قیمت تین روپے ہوتی تھی غریب آدمی نے اللہ واسطے اپنی غربت کی وجہ سے کچھ چھوٹ مانگی، اس شخص نے اللہ واسطے ایک روپیہ چھوڑ دیا صرف دو روپے لے لئے، اب وہ صاحب نصاب کیا اس ایک روپے کو زکوۃ میں شمار کر سکتا ہے، یا نہیں؟

جواب

اسطرح زکوۃ میں شمار کرنا جائز نہیں بلکہ اس چیز کے دو حصے کرے ایک حصہ دو روپے میں فروخت کرے اور ایک حصہ جس کی قیمت ایک روپیہ ہے، بلا قیمت لئے زکوۃ میں دیدے۔ یا وہ شئی تین روپے میں فروخت کر کے تین روپے وصول کرے اس کے بعد ایک روپیہ زکوۃ میں دیدے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو