الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اپنی زکوۃ کو فقیر سے خریدنا

سوال

ایک عورت نے کتنے ہی سال سے اپنے زیور کی زکوۃ ادا نہیں کی اکنوں سال بقیہ کی زکوۃ ادا کرنے سے دشواری ہوئی لہذا انکی بعض محبین نے ان سے کہا کہ آپ کی زیور میں سے کچھ زیور بنیت زکوۃ ان کو دیدیں وہ قبضہ کر کے نصف قیمت سے اس عورت کو بیچ ڈالا اب اس صورت میں اس کی زکوۃ ادا ہو گی یا نہیں؟

جواب

زکوۃ کیلئے ضروری ہے کہ معطی کی کوئی ذاتی منفعت بجز فریضہ کے نہ ہو پس اگر اس شرط پر وہ اس عورت کو زکوۃ دیتا ہے کہ وہ شخص اس زیور کو اس عورت کے ہاتھ فروخت کر دے تو یہ شرط باطل ہے اسکا پورا کرنا معطی لہ کے ذمہ ضروری نہیں تاہم اس شرط پر بھی مستحق کو دینے سے زکوۃ ادا ہو جائیگی اسکے بعد معطی لہ کو اختیار ہے خواہ اس عورت کے ہاتھ فروخت کرے یا نہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو