الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فطرہ کس غلہ سے ادا کریں

سوال

صدقہ فطر ادا کرنے کے لئے کونسا اناج یا کون سے اناج کی قیمت ادا کرنا چاہئے ایک تو یہ کہ سرکاری اناج کی (کنٹرول) دوکانوں پر جو اناج مثلاً گیہوں جوار ملتا ہے وہ یا بازاری عام دکانوں کا اناج زیادہ بھاؤ کا ہوتا ہے، اور سرکاری اناج کی کنٹرول دوکانوں کا بھاؤ کم ہوتا ہے لیکن روزانہ کا استعمال کبھی سرکاری دوکانوں کے اناج پر تو کبھی عام بازاری دوکان کے اناج پر ہوتا ہے۔ (۲)

جواب

(۱) کنٹرول سے سب کی ضروریات پوری نہیں ہوتی، مجبوراً عام بازاری نرخ سے خرید کر پوری کی جاتی ہیں اس لئے عام بازاری نرخ سے صدقہ فطر ادا کیا جائے، نصف صاع گیہوں کی قیمت کا کوئی اور غلہ جوار، چنا وغیرہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ اگر جو دینا چاہیں تو ایک صاع دیں۔ (۲) جو نرخ عام بازاروں میں ہے خواہ اس نرخ سے دیدیں خواہ قریب تر جگہ جہاں عام گیہوں ملتا ہے، وہاں کی قیمت کا اعتبار کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو