الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صدقہ فطر میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا

سوال

صدقہ فطر بمقدار نصف صاع گیہوں ہوتا ہے، اب نصف صاع کی قیمت بعض شہر میں ۴ آنہ ہوتے ہیں اور بعض جگہ میں ۲ / آنہ اور بعض جگہ ۶/ آنے اب جو اختلاف اماکن کی وجہ سے قیمت میں فرق ہو گیا ہے کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہو گا مخصوص کسی جگہ کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا یا ہر جگہ کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا یا جس جگہ کی پیداوار ہو اس جگہ کا اعتبار کیا جائے گا۔

جواب

جس جگہ صدقہ فطر ادا کرنا ہے اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو