کیا عشر اب بھی واجب ہے؟
سوال
چالیسواں، بیسواں کن کاشتکاروں اور کتنی پیداوار پر واجب ہے؟
جواب
زمین داری ختم ہونے کے بعد اراضی ہندوستان موجودہ حکومت کی ملکیت میں آگئی، لہذا عشر واجب نہیں ہے، البتہ اگر خیر و برکت کے لئے دے تو موجب اجر ہے، اور بلایا کے دور ہونے کا سبب ہے مشکوۃ شریف میں ہے کہ: ” ان الصدقة لتطفى غضب الرب وتدفع ميتة السوء رواه الترمذى (مشكوة ص: ۱۶۸، ج: ۱) اگر زمین میں بارانی ہے تو دسواں حصہ پیداوار کا احتیاطاً نکال دیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔