زمینداری ختم ہونے کے بعد مسئلہ عشر
سوال
تھوڑا عرصہ ہوا کہ سفر میں لوگوں نے ایک استفتاء اور اس کا جواب دکھلایا، اس مجمع میں واقف کار لوگوں نے جوابی استدلال پر اظہار تعجب ہے کیا، جواب کی نقل ارسال ہے، صورت حال یہ ہے کہ زمینداری ختم ہونے کے بعد زمین حکومت کی ملک قرار پائی ہو یا نہ پائی ہو، زمین پر قبضہ و تصرف کا حق رکھنے والوں کے حقوق میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں، یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ زمانہ سابق میں زمین کا مالک کاشتکار تھا یا زمیندار یا حکومت، بہر حال اتنی بات تو واضح ہے کہ زمینداری ختم ہونے سے پہلے جس زمین پر جو متصرف تھا وہ آج بھی ہے اگر اس پر پہلے عشر…
جواب
زمینداری ختم ہونے کے بعد جب ہر زمین ملک حکومت قرار پاگئی، پھر حکومت نے اپنی طرف سے جس جس کو بھی زمین دی ہے تو اس پر نہ عشر واجب ہے نہ نصف عشر تا ہم اگر کوئی شخص عشر یا نصف عشر ادا کر دے تو موجب خیر و برکت ہے، جس قدر بھی زیادہ غرباء کو دے گا اجر و ثواب پائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔