کیا ہندوستان کی زمینیں عشری ہیں؟
سوال
عشر کے متعلق آپ حضرات تحریر فرماتے ہیں کہ زمینداری ختم ہونے کے بعد آراضی ہندوستان موجودہ حکومت کی ملکیت میں آگئی لہذا عشر واجب نہیں، لیکن رسالہ دار العلوم (مولانا فضل الرحمن مونگیری کا) کے پرچہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ہندوستان میں عشری زمین موجود ہے، رسالہ دارالعلوم دیو بند میں اس کے خلاف ہے۔
جواب
مونگیری حضرات کی رائے عشر کے متعلق وہی ہے، کہ واجب ہے وہ حضرات امارتِ شرعیہ کو ایک نوع کی اسلامی امارات قرار دیتے ہیں اور دارالعلوم میں جو مضمون شائع ہوا ہے، وہ بھی صحیح ہے، مگر وہ خاتمہ زمینداری سے پہلے کا ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔