اراضی ہند سے متعلق
سوال
یہ رسالہ کبھی نظروں سے نہیں گذرا جواب سے بڑی تشفی ہوئی، ذرا اس کی وضاحت فرمائیں، جو زمین ملک مسلم نہ ہو، ہمارے قبضہ میں جو زمین ہے جو سرکار سے بندوبست کر کے لی ہے کیا اس زمین پر ہماری ملکیت نہیں، خاتمہ زمینداری کے بعد تمام زمینوں کی مالک حکومت ہوگی، ہمارے پاس جو زمین ہے، ہم اس کے عارضی مالک ہیں۔
جواب
قانون زمیندارہ کی تشریحات جو حکومت کی طرف سے شائع ہوئی تھیں، ان میں واضح کر دیا گیا تھا کہ زمیندار مالک نہیں رہا، اس کو معاوضہ دیا جائیگا، مالک حکومت ہے، وہ جس کو چاہے دے اور جس طرح چاہے دے، پھر اس صورت میں جب کہ مالک مسلم نہیں اس میں عشر کا کیا سوال۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔