فقیر مسکین ومصرف فطره
سوال
فقیر مسکین اور غریب کی شرعی تعریف فرماتے ہوئے یہ بتائیے کہ صدقہ فطر کا شرعی مستحق کون ہے؟ یعنی قاضی یا مرشد یا استاذ ہی ہیں یا فقیر اور مسکین اور قریبی رشتہ دار جن کی آمدنی خرچ کے لئے نا کافی ہے) بھی ہیں افضلیت کس میں ہے؟
جواب
جس کی ملک میں کچھ نہ ہو یا مقدار نصاب سے کم ہو اس کو اصطلاح شرع میں فقیر ومسکین کہتے ہیں، وہ زکوۃ اور فطرہ کا مستحق ہے خواہ قاضی، مرشد، استاذ بھی ہو یا کوئی اور ہو مگر کسی کی خدمت کے معاوضہ میں دینا درست نہیں اپنے عزیزوں کو اور ان میں بھی جو زیادہ دیندار ہوں ان کو دینا افضل ہے مگر جو عزیز مصرف زکوۃ نہیں جیسے والدین اور اولاد وغیرہ ان کو نہ دیا جائے۔ کذا فی رد المحتار۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔