زکوۃ ادا کرنے کا نائب بنانا
سوال
اگر والدین کو کہا کہ زکوۃ تم دیدینا اب اگر والدین نہ دیں تو اس کا گناہ لڑکے پر بھی آتا ہے، یا صرف والدین پر آتا ہے؟
جواب
اگر والدین کے متعلق معلوم ہو کہ وہ زکوۃ ادا نہیں کریں گے، تو ان کو زکوۃ ادا کرنے کا ذمہ دار نہ بنائے بلکہ کسی دوست کو بنا دے اور والدین کو اطلاع کر دے کہ فلاں شخص کو اتنا روپیہ دے دیں یا براہ راست دوست کے پاس بھیج دے کہ وہ زکوۃ ادا کر دے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔