الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فقیر کو کھلانے سے زکوۃ کی ادائیگی

سوال

زکوۃ کے پیسوں سے اناج خرید کر تو مساکین کو دے سکتے ہیں، کیا اس اناج کو پکا کر بھی کھلا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

کھلا سکتے ہیں، جتنی مقدار کا انکو مالک بنا کر کھلا دیں گے اتنی زکوۃ ادا ہو جاویگی، اگر بغیر مالک بنائے ہوئے بطور حاجت کے اس طرح کھلائیں گے جس طرح عامہ دعوت میں کھلایا جاتا ہے تو اس سے زکوۃ ادا نہ ہوگی : الزکوة هی تملیک مال مخصوص الخ، واخرج بالتملیک الاباحة فلا تكفى فيها فلو اطعم يتيمًا ناويا به الزكوة لا تجزيه الا اذا دفع اليه المطعوم الخ اهـ طحطاوی

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو