الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھائی کو زکوۃ دینا

سوال

ایک شخص مالدار ہے، اور اس کا ایک بھائی حقیقی وہ غریب دونوں ایک ساتھ نہیں رہتے، جدا جدا رہتے ہیں، مالدار بھائی اپنے غریب بھائی کو زکوۃ دے سکتا ہے، یا نہیں، ایک ساتھ دو چار ہزار روپیہ دے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

غریب بھائی کو زکوۃ دینا درست ہے بلکہ غیروں کے مقابلہ میں بھائی کو دینا افضل ہے، کتب فقہ، بحر، عالمگیری، شامی وغیرہ میں یہ مسئلہ مذکور ہے کسی مستحق زکوۃ کو اتنی مقدار زکوۃ دیدینا مکروہ ہے، جس سے وہ خود صاحب نصاب ہو جائے، مراقی الفلاح ودر مختار میں یہ مسئلہ مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو