اقرباء كوزكوة
سوال
اگر کسی کا حقیقی بھائی اس قدر غریب ہو کہ جس قدر غریب ہونے پر دینا جائز ہوتا ہے تو کیا بھائی کو بھی زکوۃ دیا جا سکتا ہے، یا نہیں، اور اگر جائز نہیں تو اپنے کنبہ میں سے کس کس کو دینا جائز ہے برائے مہربانی تحریر فرمائیں۔
جواب
بھائی کو زکوۃ دینا جائز ہے جب کہ وہ مستحق ہو اور اصول و فروع وزوجین کے علاوہ سب رشتہ داروں کو زکوۃ دینا درست ہے، جب کہ وہ مصرف زکوۃ ہوں: ولا الى من بينهما ولاد او زوجية تنوير قال الشامي ص: ۶۳ وقيد بالولاد لجوازه لبقية الاقارب كالاخوة والاعمام والاخوال الفقراء
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔