الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مستعمل چیز زکوۃ میں دی تو قیمت کیسے لگائی جائے؟

سوال

غیر نقد شی اگر نئی ہو تب تو اس کی قیمت معلوم ہوتی ہے اور اگر پرانی یا استعمال شدہ ہو تو اس کی قیمت لگانے میں دشواری ہے کہ مثلاً دس روپے کی جوتی جس کو تین ماہ پہنا گیا اور وہ اتنی مضبوط که کم از کم دو سال چلے تو اس کو فروخت کا ارادہ کیا جائے تو نصف یا نصف سے بھی کم قیمت ملتی ہے اور از روئے انصاف کم از کم آٹھ روپے کی بکنی چاہئے تو زکوۃ کے حساب کے لئے کون سی قیمت لگائی جائے گی؟

جواب

مالیت تو وہ ہے جس کی اہل تجربہ قیمت تجویز کریں وہ اگر اس جوتی کو تین روپئے کی تجویز کریں تو یہی قیمت معتبر ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو