الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دو ہزار کی گذشتہ بارہ سال کی زکوۃ کی ادائیگی کا طریقہ

سوال

میں نے زید کو دو ہزار روپیہ دیا تھا تا کہ وہ میرے لئے زمین خرید کر دیں، وہ زمین خرید کر نہیں دے سکے، اب بارہ سال کے بعد مذکورہ دو ہزار روپیہ زید مجھ کو واپس دے رہا ہے دریافت طلب یہ ہیکہ اس روپیہ کی زکوۃ بارہ سال بعد مجھ پر واجب ہے یا نہیں، زکوۃ کس طرح واجب ہوگی؟

جواب

حسب قواعد شرعیہ اس واپس شدہ روپیہ کی زکوۃ واجب ہے چالیسواں حصہ پہلے سال کا (۵۰ روپیہ) ادا کریں پھر ۱۹۵۰ روپیہ کا چالیسواں حصہ ادا کریں، اسی طرح ہر سال کا واجب شدہ روپیہ محسوب کرکے بقیہ کا چالیسواں حصہ ادا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو