جہاز کمپنی نے میت کے ورثہ کو جو رقم دی اس پر زکوۃ
سوال
ایک جہاز میں بہت سے مسافر سوار تھے، راستے میں جہاز گر گیا، اور سارے مسافر مر گئے، اب انکے ورثاء کو کمپنی نے چالیس ہزار روپیہ رقم دی ہے بیمہ وغیرہ نہیں کیا تھا، بلکہ کمپنی نے اپنے قانون کے تحت یہ رقم دی ہے کیا سال گذرنے کے بعد اس پر زکوۃ دینی پڑیگی؟
جواب
جو رقم کمپنی نے جس کو دی ہے وہ اس کی ملک ہے، دوسرے مملوکہ مال کی طرح اس کی بھی زکوۃ لازم ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔