بیوی کے زیور کی زکوۃ کس پر ہے
سوال
شوہر مالک نصاب نہیں البتہ بیوی بوجہ زیور کے مالک نصاب ہے، جو عموماً ہمارے دیہاتوں کا دستور ہے، ایسی صورت میں اگر شوہر نہ ادا کرے بلکہ محض بیوی ہی ادا کر دے تو کیا شوہر پر واجب باقی رہے گا؟
جواب
جو شخص مالک نصاب ہوتا ہے اس پر ہی زکوۃ واجب ہوتی ہے، جب عورت زیورات کی مالک ہے، تو صرف عورت ہی پر زکوۃ کا ادا کرنا واجب ہے، شوہر کے ذمہ نہیں، شرح تنویر الابصار میں ہے: وسببه ای سبب افتراضها ملک نصاب حولی تام در مختار علی ہامش الشامی نعمانية ص: ۴، ج:۴)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔