قبرستان کی حفاظت کرنے والوں کے لئے وہاں کی لکڑی کا استعمال
سوال
قبرستان کی حفاظت کرنے والے شخص کا قبرستان کی زمین سے سبزی وغیرہ بوکر آمدنی اپنے صرف میں لانا کیسا ہے، جب کہ اس کی تنخواہ مقرر نہیں ہے، اور یہی طے پایا تھا کہ قبرستان کے درختوں کی پرورش کرو اور کچھ سبزی وغیرہ بو کر اپنی گذر اوقات کر لیا کرو۔ نیز قبرستان کے درختوں کی لکڑی قبر میں میت کے اوپر رکھنا کیسا ہے؟ اور وہ لکڑی حجرہ یا مسجد کے باہر غسل خانہ وغیرہ میں لگانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
قبرستان کی حفاظت کرنے والے کا اس طرح سبزی وغیرہ سے منتفع ہونا درست ہے، قبرستان کے درختوں کی لکڑی حسب ضرورت قبروں میں استعمال کرنا درست ہے مسجد یا مسجد کے حجرہ وغسل خانہ میں بلا قیمت لگانا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔