قبرستان کی خالی زمین جوت کر اس کی آمدنی مسجد میں
سوال
چند آدمیوں نے مل کر کچھ زمین قبرستان کے نام دیدی، اب اس زمین کے کچھ حصہ میں تو قبریں ہیں، اور کچھ حصہ خالی ہے، تو جو حصہ خالی ہے اس کو جوت کر اس کی پیداوار مسجد میں لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ جبکہ جنہوں نے زمین قبرستان کے نام دی ہے، اس پر راضی ہیں؟
جواب
قبرستان کے لئے زمین دیتے وقت اگر یہ کہدیتے کہ اس کی خالی زمین کی پیداوار مسجد میں دی جائے تب تو اجازت ہو جاتی ہے، مگر اس وقت انہوں نے ایسا نہیں کیا، اب اجازت نہیں، بلکہ اس کی پیداوار قبرستان ہی پر صرف کی جائے لیکن اگر وہاں ضرورت نہیں اور کوئی قبرستان بھی حاجتمند نہیں، اور آمدنی کے روپے کا تحفظ دشوار ہے تو پھر سب کے مشورہ سے آمدنی مسجد میں صرف کر سکتے ہیں، اس کا بھی لحاظ رہے کہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔