الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قدیم غیر مستعمل قبرستان میں مسجد بنانا

سوال

ایک ایسی زمین ہے جس میں کافی قبریں ہیں، جس میں چند ایسی قبریں ہیں جو کہ بالکل ہموار ہوگئی ہیں، اور کچھ ایسی قبریں ہیں، جو کہ ابھی صحیح و سالم ہیں، تو ایسی جگہ پرانی قبروں کو ہموار کر کے مسجد بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر مسجد بنالی تو اس میں نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

اگر قبرستان پرانا ہو جائے کہ میت مٹی بن چکی ہو اور اب وہاں دفن کرنا بند کر دیا گیا ہو، اور قبرستان بند ہونے کی وجہ سے نیز خالی پڑا رہنے سے اندیشہ ہو کہ اس پر کوئی غاصبانہ قبضہ کرلے گا تو پرانی قبروں کو ہموار کر کے وہاں مسجد بنانے کی اجازت ہے، باہمی مشورہ سے کام کیا جائے تو انشاء اللہ فتنہ نہ ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو