الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان میں کھیتی کرنا

سوال

یہاں کے زمین دار قبرستانوں کو بیل سے جتوا کر کاشت کاری کرتے ہیں، بعض قبرستان پر قبریں موجود ہیں، ان پر ہل چلاتے ہیں، کیا شرعاً یہ جائز ہے، جن کا قبرستان ہے وہ مانع ہوتے ہیں کہ ہما را قدیم قبرستان ہے، زمیندار کہتے ہیں کہ ہمارے نام کی زمین ہے، مگر قبریں پرانی بنی ہوئی ہیں۔

جواب

اگر قبریں اس قدر پرانی ہیں کہ میت بالکل مٹی بن چکی ہے، تو اس زمین میں ہل چلانا اور کاشت کرنا درست ہے: ولما بلى الميت وصارتراباً جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اه (بحر ص: ۱۹۵، ج:۲) اگر زمینداروں کی ملک نہیں، بلکہ دوسروں کی ملک ہے، تو ایسی حالت میں زمیندار غاصب اور گنہ گار ہوں گے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو