الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان میں مکان بنا کر رہنا اور نماز پڑھنا

سوال

زید احاطہ قبرستان میں گھر بنا کر مستقل طور پر رات دن وہیں پر رہنا چاہتا ہے، تو قبرستان کے احاطہ میں مکان بنا کر مستقل طور پر رہنا جائز ہے، یا نہیں؟ گھر میں مستقل رہنے پر فرض نماز یا سنت نوافل وغیرہ نماز پڑھ سکتا ہے، یا نہیں جب کہ جہاں پر گھر بنانے کا خیال ہے، وہاں قبر نہیں ہے؟

جواب

اگر قبرستان کی حفاظت مقصود ہو تو سب کے مشورہ سے وہاں معمولی مکان بنا کر آدمی کو رکھا جاسکتا ہے، اور وہ مکان قبرستان ہی کا رہے گا اس مکان میں نماز پڑھنا درست ہوگا جبکہ وہاں قبریں موجود نہیں، قبر سامنے ہو تو نماز پڑھنا مکروہ ہے، جیسا کہ کبیری میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو