الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان میں میت لے جانے کیلئے راستہ بنانا

سوال

(۱) قبرستان کی زمین جہاں مکرر سہ مکرر قبر ہو چکی ہیں اس وقت اگر چہ اکثر قبر بظاہر صورت نظر نہیں آتیں، البتہ جا بجا خلا نظر آتا ہے، جس کی وجہ سے خصوصاً بارش کے زمانہ میں میت لے جانے والے کو سخت تکلیف اٹھانا پڑتی ہے، ان باتوں کے مد نظر زید کا خیال ہے کہ احتیاطی صورت اختیار کرتے ہوئے قبرستان کے درمیان خام راستہ بنادیا جائے تا کہ میت کے لے جانے میں سہولت ہو جائے۔ (۲)

جواب

(۱) اگر قبرستان کے اندر میت کو لے جانے کا کوئی راستہ نہیں سب طرف قبریں ہیں یا غار ہیں، تو جہاں ظن غالب ہو کہ اس جگہ زمین کے نیچے قبر میں میت باقی نہیں رہی بلکہ مٹی بن چکی ہے تو وہاں کو خام راستہ بنا دیا جائے تا کہ میت کو لے جانے اور دفن کرنے میں سہولت ہو سکے پھر جب وہاں دفن کرنے کی ضرورت پیش آئے تو وہاں دفن کرنا شروع کر دیں اور دوسری جانب راستہ بنادیں۔ (۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو