جو زمین بچوں کی قبر کے لئے ہے اس کو فروخت کرنا
سوال
اگر کسی بستی میں بڑوں کے لئے قبرستان علیحدہ ہوں اور بچوں کے لئے علیحدہ، مگر چونکہ بچوں کے قبرستان میں کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے اور لوگ وہاں مکان بنانا چاہتے ہیں، ان سے اگر اس قبرستان کی جگہ کی قیمت لے لی جائے تو وہ کس جگہ صرف کرنی چاہئے قبرستان میں عید گاہ بھی ہے، کچھ ٹوٹ پھوٹ واقع ہورہی ہے، اگر جائز ہو تو کیا وہ روپیہ اس میں لگا سکتے ہیں، یا نہیں؟
جواب
جو زمین قبرستان کے لئے وقف ہو خواہ بچوں کے دفن کے لئے یا بڑوں کے دفن کے لئے، وہاں ذاتی مکان بنانا شرعاً جائز نہیں کوڑا کرکٹ بھی وہاں نہ ڈالا جائے، البتہ اگر وہ زمین وقف نہیں بلکہ مملوک ہے تو مالک کو اس کا فروخت کرنا شرعاً درست ہے، پھر قیمت اپنے کام میں لائے یا عید گاہ وغیرہ میں جہاں چاہے صرف کرے، اسے سب طرح اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔