الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان میں دکانیں بنانا

سوال

بابو گڑھ چھاؤنی کا قبرستان ہے، اس میں کتے پھرتے رہتے ہیں، اس میں دکانیں بنانا کیسا ہے؟ چمار لوگ گندے پھرتے رہتے ہیں اور ناپا کی ڈال دیتے ہیں، اس کے متعلق کیا حکم ہے۔

جواب

اگر وہ قبرستان وقف ہے تو واقف نے مردے دفن کرنے کے لئے وقف کیا ہے، دکانیں بنا کر آمدنی حاصل کرنے کے لئے وقف نہیں کیا اس لئے اس کی اجازت نہیں۔ اس کی چہار دیواری بنادی جائے اور ایک دروازہ آنے جانے کے لئے بنا دیا جائے تا کہ اس میں غلط کام نہ کئے جاسکیں کسی نگراں کو وہاں رکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو