مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا
سوال
مسجد کے اندر دنیا کی باتیں کرنا کیسا ہے؟ خزانة المفتیین میں جو یہ تحریر ہے کہ جو شخص مسجد میں دنیا کی باتیں کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے چالیس روز کا عمل برباد کرتا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب
جو جگہ نماز کے لئے متعین کی گئی ہے، جہاں بلا غسل جانا ممنوع ہے وہ مسجد ہے، وہاں نماز تلاوت ذکر کے لئے جانا چاہئے، دنیا کی باتیں کرنے کے لئے وہاں بیٹھنے پر وعید ہے، جو وعید آپ نے نقل کی ہے، وہ محل کلام ہے، اگر جانا ہو تو نماز کے لئے اور تبعاً کچھ مباح بات بھی کر لی اس پر وعید نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔